بٹوت // دس محرم الحرام کے موقعہ پر شہدا کر بلا نواسہ رسول پاک علی اور فاطمہ ؓ کے لعل حضرت امام حسین اور اُن کے دیگر 72رفقاء کی اعظیم شہادت کی یاد میں بٹوت کی مرکزی جامعہ مسجد میں زیر پر ستی صدر سیرت کمیٹی انجمن اسلامیہ بٹوت محمد یوسف میر ایک پروکار تعزیتی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں بٹوت و گرد نواح سے تعلق رکھنے والے ہزاروں فرزندان توحید و رسالت نے شرکت فرمائی۔حضرت مولانا فردوس احمد رضوی ؑ نے آج سے چودہ سو برس قبل کر بلا عراق کے میدان میں حق اور باطل کلے درمیان ہو ئے معرکہ میں نواسہ رسول مقبول حضرت امام حسین اور اُن کے اہل خانہ و رفقاء کی جانب سے دین اسلام کی سر بلندی کی خاطر دی گئی اعظم قربانی و شہادت پر مفصل روشنی ڈالنے کے علاوہ شان وعظمت اہل بیت کو بھی قرآن وسنت کی تعلیم کے مطابق روشنی ڈالی ۔ مجلس میں شامل شرکا ء نے زار و قطار روروکر واقعہ کر بلا کو علماء کرام کی زبانی نہایت ادب و احترام سے سنا ۔