سرینگر+کنگن/ / پہلگام میں دوران شب آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک ہوٹل کی بالائی منزل خاکسترہو گئی ۔ اتوار اور سوموار کی درمیانی رات پہلگام میں ’ہوٹل ایڈن ریزارٹ‘میں آگ نمودار ہوئی ،جس نے آناً فاناً ہوٹل عمارت کی بالائی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں اور فائرسروس کی بر وقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو پھیلنے سے روکاگیا ، تاہم ہوٹل کی اوپری منزل مکمل طور تباہ ہوگئی۔ہوٹل میں موجود مہمانوں اورعملے کو بحفاظت نکالا گیا تاہم عمارت میںموجود قےمتی سامان ، فرنےچر اور دےگر چےریںخاکسترہو گئیں ۔ فور ی طور پر آ گ لگنے کی وجوہات معلوم نہےں ہو سکی ہےں تاہم پولےس نے کےس درج کرکے تحقےقات شروع کردی ہے۔ کنگن سے نمائندہ عظمیٰ غلام نبی رےنہ نے اطلاع دی ہے کہ شتکڑی سونہ مرگ کے کمپارٹمنٹ نمبر 64مےں گذشتہ دو روز سے جاری آگ کی واردات مےں متعدد درخت راکھ کے ڈھےر مےں تبدےل ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق سونہ مرگ شتکڑی مےں کمپارٹمنٹ نمبر 64مےں اچانک آگ نمودار ہوئی جو آناًفاناً پھیل گئی۔ذرائع نے بتاےا کہ اگر چہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے لئے بے حد کوشش کی تاہم آگ اس قدر بھےانک تھی کہ وہ اس پر قابو پانے مےں ناکام ہوئے ۔
این سی کا خانیاراور ہندوارہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر و ممبر اسمبلی خانیارنے کولی پورہ خانیار میں آگ کی ایک واردات میں کئی مکانوں کے خاکستر ہونے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے خانیارجاکر متاثرہ کنبوں کی ڈھارس بندھائی۔ انہوں نے موقع پر ہی ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے رابطہ کرکے متاثرین کی بازآبادکاری اور فوری امداد کیلئے اقدامات کرنے کی تاکید کی۔ دریں اثناءپارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر چودھری محمد رمضان نے تارت پورہ ہندوارہ کے آتشزدگی متاثرین سے صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ پر زور دیا کہ متاثرین کے حق میں بھر پور مالی معاونت کی جائے اور ان کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔