سوچھتا ہی سیوا

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ تمام مذاہب نے اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھنے پر زور دیا ہے تاکہ لوگوں کی صحت قائم رہے ،فلاح و بہبود یقینی بنے اور آپسی بھائی چارے کو استحکام حاصل ہو۔سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماحول کی صفائی کویقینی بنانا تمام مذاہب میں ایک مقدس ذمہ داری قرار دی گئی ہے ۔صفائی میں خدائی ہے جیسے مشہور قول کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ اسلام میں بھی وضو جیسے اہم فریضے کو انجام دینا بنیادی اصولوں میں شامل ہے تاکہ ہم اپنی ذات کے علاوہ اپنے سماج کے تئیں صفائی قائم رکھنے کے فرض کو انجام دینے میں فخر محسوس کریں۔محبوبہ مفتی نے ایس ایم سی کے ورکروں و دیگر سوک باڈیز کے کام کاج کی ستائش کی جو 24گھنٹے ریاست بھر میں گلیوں ، کوچوں ، پارکوں اور دیگر عوامی جگہوں کو صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صفائی کرمچاری وہ لوگ ہیں جو انعامات اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ڈاکٹروں ، انجینئروں یا دوسرے افسروں سے کم نہیں جو سماج اور ملک کے لئے زبردست اہمیت کے حامل ہے۔محبوبہ مفتی نے اس موقعہ پر ایس ایم سی کے بہتر کارکردگی دکھانے والے ورکروں کو انعامات سے نوازا۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *