سرینگر//محکمہ ڈاک کی طرف سے خطوط نویسی کے مقابلے میں سرکل سطح پر3 مختلف زمروں میںامیدواروں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔ جنرل پوسٹ افس میںمنعقدہ تقریب کے دوران قومی سطح کے مقابلے کے دوران ان لینڈ لیٹر کارڈ زمرے میں جموں کے کاسک کٹوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جس کو25ہزار روپے کا انعام دیا گیا جبکہ اسی زمرے میں پرزنٹیشن کانونٹ اسکول کی کبرا جاوید نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جس کو10ہزار روپے نقد جبکہ سینٹ پالز اکیڈمی سرینگر کے شبیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور انہیں5ہزار روپے سے نوازا گیا۔18سال سے کم عمر کے لفافہ خط زمرے میں سندر بنی راجوری کی سمرتی شرما کو پہلی،کے سی انٹرنیشنل جموں کی ثانیا مہاجن کو دوسری اور سامبا جموں کے کنیا لال شرما کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔اسی زمرے میں18سال کی عمر سے زیادہ کے امیدواروں میں فرصل کولگام کے عاقب بشیر نے پہلی،حول سرینگر کی فلاح فدا نے دوسری اور جموں یونیورسٹی کے حامد علی شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تینوں زمروں میں9امیدواراب قومی سطح کے مقابلے میں شرکت کریں گے ۔اس دوران جنرل پوسٹ آفس میں ڈاک ٹکٹوں کی نمائش بھی ہوئی۔