علمگری بازار میں عزادار فوت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//علمگری بازار میں روز عاشورہ کے جلوس کے دوران حسن آباد رعناواری کا ایک عزا دار داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔ عاشق حسین ڈار جلوس عزا ء میں مصروف عزاداری تھے کہ اچانک ان کی حرکت قلب بند ہونے سے موصوف کی وفات ہوئی۔ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے تنظیم کے ایک انتہائی فعال اور دیرینہ کارکن حاجی غلام محمد ڈار ساکن حسن آباد  کے جواں سال فرزند اکبر کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔ حسینی ویلفئر آرگنائزیشن کے اہمتام سے کل ایک ماتمی مجلس میں مرحوم کی حسینی دائرے کی خدمت کو یاد کرتے ہوئے غمزدہ کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔مرحوم کی فاتحہ خوانی 4اکتوبر بدھ کو انجام دی جاے گی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *