گول// محکمہ تعمیراتِ عامہ پھر پرانی بے ڈھنگی چال پر بضد ہے، سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال ہو رہاہے جس وجہ سے چند مہینوں کے بعد سڑکوں کی حالت ابتر ہو جاتی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار پیش اینڈ ویلفیئر کمیٹی گول نے ایک اجلاس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے گول میں کئی سڑکوںپر تار کول کا کام چل رہا ہے لیکن یہ ناقص میٹریل کا استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پیس اینڈ ویلفیئر نے محکمہ کی جانب سے محکمہ تعمیرات عامہ کو اس طرح کا میٹریل استعمال نہ کرنے کی استدعا کی تھی لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اور آج سڑکوں کی حالت ابتر ہے ۔آج پھر سے محکمہ وہی ضد کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر کیندریہ ودیالیہ کے قیام کے لئے انتظامیہ اور سرکار لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں جس وجہ سے ادارہ کا قائم ہونا ایک مسئلہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے سرکار اور انتظامیہ اور کیندریہ ودیالیہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اس ادارہ کے قیام کے لئے یہاں پر اقدامات کریں اور یہاں پر جگہ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ پیس اینڈ ویلفیئر نے اس موقعہ پر گول میں پانی کی عدم دستیابی کے مسئلے کو دور کرنے کے لئے ہسپتال کے ساتھ تعمیر ہو ئے پمپ کو جلد از جلد چالو کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا کہ یہاں پر پائپوں کی قلت ہے اور یہاں پر جلد از جلد پائپیں لائی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے صرف اعلان کئے جا رہے ہیں لیکن اس پر تعمیری کام شروع نہیں کیا جا رہا ہے اگر چہ اس اسٹیڈیم کے لئے زمینداروں نے اپنی اراضی دے دی ہے ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ یہاں پر نجی تعلیمی اداروں کی حالت ابتر ہے اندر جانے کو من نہیں کر رہا ہے ۔ کس طرح سے یہ ادارے چل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خود سرکاری اساتذہ کے بچے نجی اداروں میں پڑھ رہے ہیں لیکن ان کا داخلہ سرکاری اداروں میں ہوتا ہے جس وجہ سے غریب بچوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کہاں کہاں پر یہ نجی ادارے قائم ہیں ، کیا ان کے پورے لوازمات ہیں جو انہوں نے ان اداروں کے قیام کے اوقات محکمہ کو لکھ کر دیا ہے وہ پورے ہیں ان کی تحقیق ہونی چاہئے ۔