بلاسپور//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیس کے بلاسپور میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اور کانگڑا کے کانڈرور¸ میں انڈین انفارمیشن ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی اور اونا میں اسٹیل پلانٹ کو قوم کی نام وقف کیا۔مسٹر مودی نے اس موقع پر بلاسپور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک ہی پروگرام میں 1500 کروڑ روپے کے منصوبوں کا آغاز ہوا ہے ۔ ایمس بننے سے نہ صرف مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ یہاں آنے والے سیاحوں کے لئے بھی سہولتیں ہوں گی۔ ایمس کے بننے سے ریاست میں پھیپھڑوں اور سانس کی بیماری کا جو بڑا مسئلہ ہے اس سے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔ ایمس کے کیمپس میں ایک ساتھ 3000 لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ایمس کے ساتھ ہی اسٹیل پلانٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ سے بھی ریاست کے لوگ فائدہ ہو گا۔انہوں نے اس موقع پر تین دن سرجیکل اسٹرائک کی سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائک کرکے فوج نے دکھا دیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ہے ۔ آج فوج کا حوصلہ بڑھا ہوا ہے ، ایسا کئی سال بعد ہوا ہے ۔ ھ[ہماچل پردیش کے ہر گا¶ں میں فوجی رہتے ہیں۔ میڈیا نے اس کا جشن منایا، اس کے لئے انہیں مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ ملک بھر میں اس طرح کا جذبہ ہونا ضروری ہے ۔