سرینگر //پبلک انڈر ٹیکنگز کمیٹی کی میٹنگ یہاں ایم ایل اے ست شرما کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموں کشمیر پولیس ہاوسنگ کارپوریشن لمٹیٖڈ سے متعلق سی اے جیز آڈٹ پیراز کا جائیزہ لیا ۔ کارپوریشن کی طرف سے آڈٹ پیرا 5.2 ,5.3 اور 5.4 کے سلسلے میں پیش کئے گئے جوابات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ارکانِ قانون سازیہ جی ایم سروری ، عبدالمجید لارمی ، راجیو شرما اور وکرم رندھاوا نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور جے کے پی ہاوسنگ کارپوریشن کو مزید فعال بنانے کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں ۔ کمیٹی نے ارکانِ اسمبلی کی خراب پڑی گاڑیوں ، جموں صوبے کے ایس پی او لسٹ جاری کرنا اور دیگر معاملات کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری ہوم آر کے گوئیل اور ایم ڈی جموں کشمیر پولیس ہاوسنگ کارپوریشن نے کمیٹی کو سی اے جی کے مشاہدوں اور کارپوریشن کی طرف سے آڈٹ پیراز کے ردِ عمل میں کی گئی کاروائی کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ دیگر لوگوں کے علاوہ جے کے پی ایچ سی ، سی اے جیز اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔