جموں//ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئر جموں یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ ’ڈسپلے یورٹیلنٹ ‘ مقابلوںمیں منگل کے روز شاعری مقابلے منعقدہوئے۔اس دوران تقریب میں ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر ستنام کور، پروفیسرایس کے پنڈتا چیئرمین کیمپس کلچرل کمیٹی کے علاوہ ججز میں شاعری مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کی عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر شعرگوئی مقابلوں میں کل 60 طلباء نے حصہ لیا جن میں سے گورنمنٹ کالج فاروومن پریڈکی نتیکا ابرول نے اول ،جی سی ڈبلیوگاندھی نگر کی سیرت باجی کودوسرااورجی ڈی سی بسوہلی کی اپاسنا ننداکوتیسراانعام دیاگیاجبکہ سرٹیفکیٹ آف میرٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کے روہن اور ایم اے ایم کالج کے راجن سنگھ کودیئے گئے۔اس موقعہ پر ودیارتن آسی ، وجے ٹھاکوراوراروناشرما نے ججزکے طورپرفرائض انجام دیئے ۔