عدنان سمیع کنسرٹ کیلئے 3ہزار معززین مدعو

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//صوبائی کمشنر سرینگر بصیر احمد خان نے کل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے والے عدنان سمیع کے موسیقی کے پروگرام کے حوالے سے تیاریوں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی میںسیروتفرویح کو فروغ دینے کے لئے ریاستی سرکار نے ایوارڈ یافتہ گلوکار عدنان سمیع کو مدعو کیا ہے جو 7اکتوبر کو ڈل کے کنارے ایس کے آئی سی سی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے۔صوبائی کمشنر نے سی سی ٹی وی کی نصابی،بجلی،پانی ،فائر ٹینڈروں ،طبی سہولیات اوردیگر لوازمات کی بروقت دستیابی کے احکامات دئیے۔پروگرام میںتقریباً 3ہزار معززین کو دعوت دی گئی ہے۔صوبائی کمشنر نے مہمانوں کے قیام وطعام کے علاوہ سیکورٹی کے معقول بندوبست کے بھی احکامات دئیے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *