اوڑی+ڈورو+کپوارہ//بونےار اوڑی مےں آتشزدگی واردات میںچارسو کے قریب گھاس کی گچھیاں اور سرسبز درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔اوڑی کے بگھنہ،دچھنہ اورسلام آباد نامی دیہات میں گزشتہ چار روز کے دوران چار سو کے قرےب گھاس کی گچھیاں اور کئی سرسبز درخت جل کرراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔علاقے کے اےک شہری عبدالغفار نائک نے کشمےر عظمیٰ کو بتایا کہ بگھنہ گاﺅں کے اپرلی جنگلی علاقے مےں آگ نمودار ہوئی جو آناً فاناًپھیل گئی۔انہوں نے بتاےا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ علاقے کے لوگوں مےں خوف وہراس پھےل گےا ۔اس واردات کے دوران 80 گھاس کی گچھیاںنذر آتش ہوگئیں۔ادھر ڈورو نتھی پورہ میں دھان کی فصل پُر اسرار طور نذر آتش ہوئی ہے ۔ منگل و بدھ کی درمیانی رات کو گُل محمد ملک ولد عبدالرزاق ملک کی کھیت میں جمع دھان کی فصل پُر اسرار طور نذر آتش ہوئی ۔ڈورو پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے کئی افراد سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے ۔اُدھر ہندوارہ کے شاٹھ گنڈ ماور میں بدھ کو ایک دو منزلہ مکان جل کر خاکستر ہوا اور اس میں موجود لاکھو ں روپئے کی املاک بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے شاٹھ گنڈ پائین ماور میں بدھ کو دوپہر 2بجے مقامی بینک منیجر شبیر احمد ریشی کے مکان میں اچانک آگ نمو دار ہوئی جس نے فوری طورپر سارے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔مقامی لوگو ں نے آ گ پر قابو پانے کے لئے بچاﺅ کاروائی شروع کی تاہم سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے فائر ٹینڈر کو یہا ں پہنچنے میں کافی وقت لگا۔