سرینگر//ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹ کارپوریشن کے وائس چیئر مین نظام الدین بٹ نے کہا ہے کہ ان شعبوں میں روز گار کے کافی وسائل موجود ہیں اور انہیں یہاں کے اقتصادی منظر نامے میں کافی اہمیت حاصل ہے ۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بنکر اور کاریگروں کی رجسٹریشن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اب ان روائتی شعبوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اہمیت ہونے کے ساتھ ساتھ ان شعبوں سے ہمارے مقامی کلچر کو بھی فروغ حاصل ہو رہا ہے ۔ بٹ نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت اس سیکٹر سے جُڑے لوگوں کو ہر ممکن مدد اور مراعات فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان سکیموں سے لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم کارپوریشنوں کو ایک اہم رول ادا کر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کی جانب راغب کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کارپوریشنوں کے منتظمین سے کہا کہ وہ کارپوریشنوں کے سٹاک میں اضافہ کریں ۔ انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ کاروبار میں بہتری لائیں تا کہ اس سیکٹر سے جُڑے بنیادی ورکروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دئیے جا سکیں ۔