اوڑی// سرحدی قصبہ اوڑ ی کے چندن واڑی،اورجولا زون کے سرکاری سکولوں کے طلاب گزشتہ 3 ماہ سے دوپہر کا کھانا (مڈ ڈے میل) سے محروم ہیں۔ان سکولوں میں زیر تعلیم طلاب کے والدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماں سے ان کے بچوں کو سکولوں میں مڈ ڈے میل فراہم نہیں کیا جاتا ہے ۔ ایک سرکاری استاد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتا یا کہ انہیں مارچ کے ماہ میں ایک کواٹر کا راشن فراہم ہوا تھا اوردوسرا کواٹر جون میں دستیاب ہونا تھا مگر جب ہم راشن گھاٹ پر گئے تو گھاٹ منشی نے یہ کہہ کر واپس لوٹادیا کہ ابھی انہیں دوسرے کواٹر کا راشن محکمہ نے فراہم نہیں کیا ہے۔مذکورہ استاد کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے راشن فراہم نہیں ہورہا ہے ۔ زونل ایجو کیشن آفیسر اوڑی غلام جیلانی نے اس ضمن میں اظہار خیال کرنے سے معذرت ظاہر کی۔ چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ عبدالاحد گنائی نے اس سلسلے میں کہا کہ اُن کی نوٹس میں ابھی تک یہ معاملہ نہیں آیا ہے۔