جموں//ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم جموں نے جموں میونسپل کارپوریشن کے اشتراک اورسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کی تکنیکی رہنمائی سے گاندھی جینتی کے موقعہ پر یاتری نواس میں تقریب کااہتمام کیاگیاجس کے دوران یاتری نواس میں امرناتھ یاتراکے دوران زیروویسٹ منیجمنٹ کے طورپرتیارکی گئی آرگینک کھادکسانوں میں تقسیم کی گئی۔ جموں میونسپل کارپوریشن اور سٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ نے پائلٹ پروجیکٹ کے کام میں سرعت لاتے ہوئے صفائی ستھرائی کروائی ۔اس دوران بتایاگیاکہ اس پروجیکٹ سے سمال سکیل ویسٹ منیجمنٹ کیلئے پانچ کوئنٹل کے قریب آرگینک کھادتیارکرنے میں مددملے گی۔ اس دوران یاتری نواس میں منعقدہ تقریب میں کسانوں میں آرگینک کھادتقسیم کی گئی۔اس دوران تقریب میں ڈائریکٹر ٹورازم سمیتاسیٹھی، صوبہ مہتاڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم، انورادھاسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ اورسینٹری انسپکٹرایچ ایل کھجوریہ وجے ایم سی کے دیگراہلکاربھی موجودتھے۔