جموں//گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگرکی سائنس سٹریم کے پانچویں سمسٹرکی طالبہ اور این سی سی کیڈٹ جے اینڈ 2 گرلزبٹالین شیکھی سمبیال دخترستیش سنگھ اورانجوبالا نے ’سوچھتاہی سیواہے ‘مہم کے تحت ’وٹ کین آئی ڈوفاراے کلین انڈیا‘‘کے موضوع پروزارت ڈرکنگ واٹراینڈسینی ٹیشن کی جانب سے منعقدہ ایسے رائٹنگ مقابلے میں پہلاانعام حاصل کیا۔مذکورہ طالبہ کو مہاتماگاندھی کی 149ویں یوم پیدائش پر وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے وگیان بھون نئی دہلی منعقدہ میں اعزازسے نوازاگیا۔کالج انتظامیہ اوراساتذہ نے شیکھی سمبیال کی صلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے اسے مبارکبادپیش کی ۔کالج پرنسپل ڈاکٹرکوشل سموترہ نے کہاکہ شیکھی سمبیال کالج کی طالبات کیلئے تحریک کاذریعہ ثابت ہوئی ہیں۔