سرینگر/سٹی رپورٹر/محکمہ جنگلات کے درجہ چہارم ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے مشترکہ سنیارٹی کو بحال کرنے اورفارسٹروں کو ترقی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دیگر محکموں سے آئے انچارج رینج افسرواں کو واپس اپنے محکموں میں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ سرینگر میں محکمہ جنگلات کے صدر دفتر میں ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے درجہ چہارم ملازمین کی مشترکہ سنیارٹی کی بحالی کے علاوہ دفتری عملے کی اپ گریڈیشن اور فارسٹروں کی ترقی کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر محکموں کی طرف سے آئے ہوئے انچارج رینج افسروں کو بھی واپس بھیج دیا جائے۔اس دوران فارسٹ ایمپلائز فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر مشتاق احمد اور نائب صدر اشفاق حسین پانپوری نے پرنسپل چیف کنزویٹر فارسٹس سے ملاقات کی،جس کے دوران کئی معاملات کو زیر غور لایا گیا۔فیڈریشن کے میڈیا سیکریٹری امتیاز احمد نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران پرنسپل چیف کنزویٹر فارسٹس نے معاملات کو حل کرنے کیلئے2دنوں کا قت مانگا،جبکہ اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مسائل اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔فیڈریشن نے پرنسپل چیف کنزویٹر فارسٹس کی طرف سے یقین دہانی کے بعد9 اکتوبر تک موخر کرنے کا اعلان کیا،جبکہ الٹی میٹم دیا کہ اگر مقرہ ایام کے اندر انکے مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو وہ1oاکتوبر کو شیخ باغ فارست کیمپس میںپھر سے احتجاج کریں گے۔