سرینگر//غوثیہ کالونی بمنہ میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ کالونی میں لوگوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔مقامی باشندگان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ہم اہلیان محلہ مسجد ابوبکر متصل غوثیہ کالونی بمنہ پچھلے تین برسوں سے حکومت کے ایوانوں میں محلے کی خستہ حال سڑکوں ، ناقص اورناکارہ ڈرنیج سسٹم ،پارک کی آوارگی اورکئی دیگر گوناگوں مسائل کی داد فریاد کرتے آئے ہیں مگرآج تک مطالبات پورے نہیں ہوئے ‘‘۔انہوں نے بتایا ’’حال ہی میں محلے کا ایک وفد کارڈی نیشن کمیٹی کے چیرمین کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ سے ملا اور بمنہ کے تمام علاقوں بالخصوص ابوبکر کالونی میں لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تاہم کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ‘‘۔لوگوں نے چیف انجینئر روڈس اینڈ بلڈنگس ،محکمہ UEED،کمشنر سرینگر میونسپلٹی ووائس چیرمین سرینگرڈیولپمنٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل کی طرف دھیان دیں ۔