کشتواڑ//فوج اور شہریوں کے درمیان رشتوں کو مستحکم بنانے اور خطہ میں دیر پا خوشحالی قائم کرنے کے لئے انڈین آرمی نے پدیارنہ، کشتواڑ میں عدم تشدُد او رفرقہ وارانہ ہم آہنگی پر ایک لیکچر کا انعقاد کیا ۔اس کا مقصد خطہ میںامن و آشتی برقرار رکھنا تھا ۔علاقہ کے نوجوانوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور امن، خوشحالی اور بھائی چارے کا پیغام پھیلایا ۔مقامی لوگوں کو ’’اہنسا پرمو دھرما‘‘ کے اصول کی جانکاری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اگر علاقہ میں عدم تشدد کا اصول اپنایا گیا تو یہ خطہ حقیقی معنوں میں جنت بن جائے گا۔کل ملا کر اس لیکچر میں22مقامی لوگوں نے شرکت کی۔یہ پروگرام امن و بھائی چارہ میں سدھار لانے کی ایک منفرد کوشش ثابت ہوئی۔طلاب اور دیگر شرکا نے فوج کی اس پہل کی سراہنا کی اور کہا کہ ایسے بیداری پروگراموں سے خطہ میں نوجوانوں کا مستقبل بنانے میں مدد ملے گی