کرسو راجباغ میں پانی کی ہاہا کار

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر// پانی کی عدم دستیابی کے خلاف کرسو راجباغ بنڈ کی آبادی محکمہ پی ایچ ای کے خلاف سراپا احتجاج  بنی ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ پچھلے ایک ماہ سے پینے کے  پانی سے محروم ہے اور محکمہ لوگوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا ہے ۔ پانی کی شدیدقلت کے سبب یہاں ہاہا کار مچی ہوئی اور پچھلے دنوں راجباغ بنڈ پر علاقے کی خواتین نے تنگ آمد بہ جنگ آمد محکمہ کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔خواتین کا کہنا تھا کہ علاقہ کے لوگ گذشتہ ایک ماہ سے پانی کیلئے ترس رہے ہیں اور محکمہ پی ایچ ای پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ راجباغ اولین پاش کالونی راجباغ ،کرسو،پتی کرسواوردیگرمضافاتی بستیوں میں پانی کی شدیدقلت پائی جاتی ہے ،جسکے نتیجے میں کالونیوں اوربستیوں میں رہنے والے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔لوگوں نے بتایا کہ مساجد میں نمازیوں کووضو بنانے کیلئے بھی پانی میسر نہیں ہے جبکہ لوگ مہنگے داموں پر پینے کیلئے دکانوں سے بوتل بند پانی خرید کر استعمال کرتے ہیں ۔مسجد کمیٹی کرسو راجباغ کے مطابق علاقے کیلئے اگرچہ پانی کا ایک ٹینکر بھیجا گیا لیکن اُس میں اُتنا پانی موجود نہیں تھا جو علاقے کی ضروریات کو پورا کر سکے ۔لوگوں نے سرکار خاص کر ایم ایل اے امیرکدل سید الطاف بخاری سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے لوگوں کو پانی فراہم کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں  تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *