ترال//سید اعجاز//کہلیل سے ناگہ بل سڑک پر کام سست رفتاری سے جاری ہے اور تاحال سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام شروع نہیں کیا جا رہا ہے۔کہلیل سے ناگہ بل تک اڈھائی کلومیٹر رابطہ سڑک کوآج سے بیس روز قبل تعمیر کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے تاہم کام کی سست رفتاری کا شروع کیا گیا لیکن بیس روز سے پہلے مرحلے کا کام بھی مکمل نہیں ہوپایا ہے جبکہ میکڈم بچھانے کا کام بھی شروع نہیں کیا گیا۔ مقامی آبادی میں محکمہ کے خلاف شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔