عدنان سمیع کا میوزیکل کنسرٹ، ایس کے آئی سی سی میں لوگوں کی بھاری شرکت

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر // جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ہفتہ کے روزشہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں معروف گلو کار، موسیقار اورمیوزک کمپوزر عدنان سمیع کا کنسرٹ ہوا۔اس موقعہ پر بلیوارڈ روڑ پر نشاط تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ریاستی محکمہ سیاحت کی جانب سے میوزیکل کنسرٹ کے سلسلے میں ایس کے آئی سی سی میں تمام تر انتظامات بشمول سی سی ٹی وی کی نصابی،بجلی،پانی ،فائر ٹینڈروں ،طبی سہولیات اوردیگر لوازمات کی دستیابی رکھی گئی تھی۔اس کے علاوہ مہمانوں کے قیام وطعام کے علاوہ سیکورٹی کے معقول بندوبست بھی کئے گئے ہیں‘۔کنسرٹ کے دیکھنے کیلئے لوگوں کی کافی تعداد نے شرکت کی۔عدنان سمیع نے اپنے کنسرٹ سے پہلے جمعہ کو یہاں مقامی فنکاروں کے ساتھ تاج ویوانتا ہوٹل میں ملاقات کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے اپنے موسیقی کے سفر کے تجربات سے فنکاروں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے آرٹ اور موسیقی کی افادیت پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی انسانوں میں تفرقات کو دور کرتے ہوئے امن اور اخوت کا پیغام عام کرنے میںمدد دیتی ہے۔ ریاست کا دورہ کرنے کے اپنے تجربہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس خطہ کی ایک اپنی منفرد ثقافت ہے جس کی جڑوں میں آرٹ پیوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا میسسزم اور صوفی ازم انہیں ہمیشہ ترغیب دیتا رہے گا جس کی بدولت وہ اچھے گانے تیار کرپائیں گے۔ فنکاروں  نے یہاں کنسرٹ کا انعقاد کرنے کے لئے عدنان سمیع کا شکریہ ادا کیا ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *