بٹہ مالو ٹریڈرس فیڈریشن کا وفد نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//بٹہ مالو بس سٹینڈ ٹریڈرس فیڈریشن کا ایک وفد نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کے ساتھ ملاقات ہوا۔ وفد نے بس اڈے کو بٹہ مالو سے پارمپورہ منتقل کئے جانے کے تناظر میں اپنی تجارت اور اس سے منسلک سرگرمیوں سے جڑے معاملات نائب وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہئے تا کہ اُن کا کارو بار بھی متاثر نہ ہو۔وفد نے کئی دیگر مطالبات بھی اُجاگر کئے۔نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے تمام مطالبات پر غور کر کے انہیں ایک معیاد بند مدت کے اندر حل کیا جائے گا۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ حکومت سماج کے ہر ایک طبقہ کی بہبودی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے اور اس ضمن میں کئی اقدامات شروع کئے گئے ہیں تا کہ کاروبار اور اس سے جڑی سرگرمیوں کو تقویت بخشی جاسکے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *