کئی سکولوں میں5روزہ بصارتی تشخیص کیمپ کا آغاز

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
  سرینگر//پانچ روزہ مفت بصارتی تشخیص کیمپ6 سے18 سال کی عمر کے بچوں کے لئے شروع کیا گیا۔کیمپ کا اہتمام سرو سکشھا ابھیان اور چیف ایجوکیشن افس نے مشترکہ طور کیا ہے۔کیمپ پانچ مختلف مقامات پر منعقد کیا جارہا ہے جن میں بائیز مڈل سکول حضرت بل بھی شامل ہے اور جہاں کیمپ9 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔اسی طرح یہ کیمپ گرلز ہائی سکول نرورا میں10 اکتوبر کو، گرلز ہائیر سکینڈری سکول رعنا واری میں11 اور ایس پی ہائیر سکینڈری سکول میں 12 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔افتتاحی تقریب پر بائیز مڈل سکول شالٹینگ میں 100بچوں کی بینائی کی تشخیص ماہر ڈاکٹروں نے انجام دی۔ ڈاکٹروں نے اس موقعہ پر بتایا کہ60 فیصد بچوں کو عینک کا استعمال کرنا پڑے گا جن کا آج مفت علاج کیا گیا۔20 فیصد بچوں کو سرجیکل کریکشن کے لئے بھیجا گیا اور دیگر بچوں کو ڈسٹرکٹ ریسورس سینٹر میں علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سروسکشھا ابھیان جراحی کے لئے دس ہزار روپے فراہم کرے گا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایس اے نے اس موقعہ پر کیمپ کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر متعلقہ افسران بشمول ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر اور فیلڈ افسر بھی موجود تھے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *