اننت ناگ// پہلگام اننت ناگ میںڈیوٹی دے رہے ایک فوجی اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔ نریندرا آر نامی فوج اہلکار نے اپنے کیمپ میں اپنی انساس رائفل سے خود پر گولی چلائی۔ مذکورہ فوجی اہلکار کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فوجی جوان نے خودکشی کا قدم کیوں اٹھایا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مہلوک فوجی اہلکار کی لاش کرناٹک بنگلور میں اس کے گھر بھیجی جارہی ہے۔