بارہمولہ// ضلع بارہمولہ مےں انٹر نےٹ سروس چوبےس گھنٹے بند رہنے کے بعد 2Gسروس کو بحال کردےا ہے تاہم 3Gاور 4Gسروس بدستور بند ہے ۔ ضلع بارہمولہ مےں چوٹی کاٹنے کے واقعات اور افواہوں کے بعد انتظامےہ کی ہداےت پر تمام مواصلاتی کمپنےوں نے امن و قانون کو بحال رکھنے کےلئے سنےچر کی صبح کوانٹر نےٹ سروس کو بند کردےا تھا ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اتور کو بعد دپہر 2Gسروس کو بحال کردےا گےا ہے جبکہ کہ 3جی اور 4جی سروس ابھی بھی بند ہے ۔