پولیس کنٹرول روم سرینگر میں 2روزہ لائیوسرجری ورکشاپ منعقد ، ایک زندگی بچانا پوری انسانیت کی خدمت: ڈاکٹر وید

Kashmir Uzma News Desk
4 Min Read
سرینگر//ملک کے باقی ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں ڈائل 108ایمرجنسی ایمبولنس سروس کے استعمال کی افادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے پولیس سربراہ ایس پی وید نے کہا کہ ایک زندگی بچانا پوری انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے۔پولیس کنٹرول روم سرینگر میں 2روزہ  لائیوسرجری ورکشاپ کا  افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایس پی وید نے کہا کہ اسطرح کی کانفرنس کے انعقاد سے میزبان ہسپتال اور تمام شرکاء کو فائدہ مل سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پولیس مختلف حالات میں ایمرجنسی محکمہ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس جن حالات میں کام کرہا ہے ،اس کو مدِظر رکھتے ہوئے اپنے جوانوں اور افسراں کے علاوہ ان کے اہل وعیال  کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشاں ہے۔ ڈاکٹر وید نے کہا کہ ریاست میں ذہانت (ٹیلنٹ )کی کوئی کمی نہیںہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں نہ صرف ملک بلکہ ملک سے باہر بھی ماہرین ڈاکٹر یہاں آکر اس طرح کی کانفرنسوں میں حصہ لینگے۔ ڈائل 108ایمرجنسی ایمبولینس سروس،  جو ملک بھر میں شروع ہوچکی ہے، کاذکر کرتے ہوے ڈاکٹر وید نے کہا کہ اگر یہ سروس یہاں شروع ہو جاتی ہے تو ہم سڑک حادثوں ، ہارٹ اٹیک  اور دیگر حادثات کے شکار افراد،جن کو بر وقت علاج و معالجہ کی ضرورت ہوتی ہے ،کی جان بچاسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر ڈاکٹرسلیم الرحمان نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس منعقد کرنا ایک خوش آئندقدم ہے او ر کہا کہ اس سے نئے ڈاکٹر جدید ٹیکنالوجی سے متعارف ہوں گے۔سلیم الرحمان نے پولیس ہسپتال کی سراہناکرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ پولیس ہسپتال آگے بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے چاہئے۔ استقبالیہ خطاب میں سپرنٹنڈنٹ پولیس ہسپتال سرینگر ڈاکٹر بلال راجہ نے کہا کہ پولیس ہسپتال نے رواں سال میں اس طرح کی کانفرنس تیسری بار منعقد کی ہے جس سے یہاں کے ڈاکٹروں کو ملک کے دیگر حصوں سے ماہرین ڈاکٹروں کو دورانِ سرجری دیکھنے اور اُن سے بات چیت کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔ڈاکٹر بلال نے ڈائریکٹرENT میکس ہسپتال ڈاکٹر سنجیوسچدیوہ اور وِرندرگٹساس کا کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پولیس سربراہ ان کے مجموعی  سپوٹ کے لیے شکریا ادا کرنے کے ساتھ ساتھ یقین دہانی کی کہ پولیس ہسپتال آگے بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرے گا۔ صدر ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی کے سربراہ ڈاکٹر روف احمد ،جو کانفرنس کے چیئرمین تھے، نے کہا کہ پریکٹیکل اور جدید ٹکنالوجی متعارف کرانے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنا ضروری ہے۔ اے ڈی جی پی  ہاوسنگ اے کے چودھری، آئی جی پی کشمیر منیر احمد خان، آئی جی پی کرائم الوک پوری، آئی جی پی ریلوے مبارک احمد گنائی، آئی جی پی ہیدکواٹرس پی ایچ کیو سُرندر کمار گفتا،اے آئی جی ( پی اینڈ ٹی )شیخ جنید محمود، اے آئی جی پرسنل مدثرلطیف، اے آئی جی کمیونیکشن منوج پنڈت اور دیگر پولیس افسران بھی کانفرنس میں موجود تھے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *