راولپنڈی// پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن خواہ چھوٹا ہو یا بڑا مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اصغرخان اکیڈمی میں گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اپنے ایکشن کی غلط تشریح نہیں کرنے دیں گے، مسلح افواج کسی بھی اندرونی و بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، دشمن کو جارحیت کی صورت میں ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، ہمارا دشمن خواہ چھوٹا ہو یا بڑا مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کو فروغ دینا چاہتا ہے، ہم امن و سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، امن کا قیام ہی پاکستان میں استحکام اور سلامتی کی ضمانت ہے۔