قین دہانیوں کے باوجود بھی کرسو راجباغ میں پانی نہیں

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر// محکمہ پی ایچ ای کی یقین دہانیوں کے باوجود بھی کرسوراجباغ بنڈ کے لوگ پانی کی بوندھ بوندھ کیلئے ترس رہے ہیں اور محکمہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے پانی فراہم کرنے کے حوالے سے کئی مرتبہ محکمہ کے علیٰ حکام سے رابطہ قائم کیا، تاہم یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی نہیں مل رہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کیلئے اگرچہ دو دنوں میں ایک یا دو بار پانی کا ایک ٹینکر فراہم کیا جاتا ہے ،تاہم یہ پانی آبادی کی ضرورت کو پورا نہیں کر پاتا جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں پانی فراہم نہ کیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکل کر محکمہ کے خلاف احتجاج کریں گے جس کی زمہ داری حکام پر عائید ہو گی ۔اقبال نامی ایک شہری نے بتایا کہ نمازیوں کو وضو کیلئے دور کی بات ہے پینے کیلئے بھی پانی نہیں مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ پچھلے تین ہفتوں سے پانی سے محروم ہے اور محکمہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *