ریاسی//ریاسی میں ایک مسافر بردار بس اور ایک نجی کار کے درمیان ٹکر کی وجہ سے8مسافرزخمی ہوئے ہیں۔پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایک بس زیر رجسٹریشن نمبر Jk02AJ 3377,جو کہ جموں سے راجوری کی جانب رواں تھی کو مخالف سمت سے آرہی ایک بلینو کار زیر نمبر JK02BV 8271کے ساتھ کالی دھار متصل رادھا سوامی ست سنگ بیاس کے نزدیک ٹکر تیز رفتاری کی وجہ سے ٹکر ہوئی ،جسکی وجہ سے 8 ۔اشخاض زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور چوکی چورا ہسپتال و جی ایم سی منتقل کیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے آگے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔