بٹہ مالو بس اڈہ میںمنی سیکرٹریٹ کی تعمیر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// لوگوں کی سہولیت کے لئے تمام ضلع دفاتر کو ایک ہی چھت کے تحت لانے کے لئے سرکار کی طرف سے بٹہ مالو بس اڈے میں سٹیٹ آف آرٹ منی سیکرٹریٹ کی تعمیر کے سلسلے میں صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل افسروں کی ایک میٹنگ میںتعمیری منصوبے کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سرینگر، چیف انجینئر آر ینڈ بی، چیف ٹاؤن پلانر، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، ایس ڈی اے کے افسران اور محکمہ تعمیرات کے انجینئر بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بٹہ مالو بس اڈے میں منی سیکرٹریٹ کے لئے ایک عمارت تعمیر کرنے کی ہدایت دی ہے  تاکہ وہاں تمام ضلع دفاتر منتقل کئے جاسکیں۔اور اس سلسلے میں فوری طور کام شروع کرنے کے احکامات دیئے۔صوبائی کمشنر نے تعمیرات عامہ، ایس ڈی اے اور چیف ٹاؤن پلانر کو جگہ کا سروے کرنے اور15 دن کے اندر اندر ڈ ی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے سرکاری دفاتر کو اس عمارت میں منتقل کیا جائے گا تاکہ بہتر سرکاری کام کاج یقینی بن سکے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *