سرینگر//سیدعلی گیلانی کوایک نجی اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔گیلانی نے بدھ کی سہ پہر گھٹنوں میں شدیددرد محسوس کیا جس کے بعدایک ڈاکٹرنے گھر میں گیلانی کاطبی معائنہ کیا۔ڈاکٹر کے مشورے کے بعد انہیں مزیدطبی جانچ کیلئے صنعت نگرمیں واقع ایک نجی شفاخانہ میں داخل کیاگیا۔ادھر 6روز تک اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعدنعیم احمدخان کودین دیال اسپتال دہلی سے واپس تہاڑجیل منتقل کیاگیا۔ نعیم خان کومنگل کے روزدین دیال اُپادھیائے اسپتال نئی دہلی سے واپس تہاڑجیل منتقل کیاگیا۔نعیم احمدخان کو5اکتوبر کی شام اسپتال میں علاض ومعالجہ کیلئے منتقل کیاگیا تھاجہاں وہ 6روز تک زیرعلاج رہے۔