سرینگر //محکمہ ناپ و تول نے قوانین کی خلاف وزری کرنے کی پاداش میں ایک ٹائل کمپنی پر50ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ محکمہ ناپو تول کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ ہریانہ کی ایک ٹائل کمپنی’’سومانی سیرمیک لمٹیڈانڈیا وادی کشمیر میں جو ٹائلیں بھیج رہی ہیں ،ان پر پیکنگ کی تاریخ ،کمپنی کا نام اور دیگر معلومات درج نہیں ہوتی ہیں جو محکمہ ناپ و تول کے قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔محکمہ نے شکایت ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ٹائل کمپنی کی جانب سے سپلائی کئے جاننے والی ٹائلوں کی جانچ کی جس دوران ٹائل تیار کرنے کی تاریخ ،پیکنگ کی تاریخ اور دیگر اہم معلومات درج نہیں تھیں ۔جس کے بعد محکمہ نے کمپنی پر جرمانہ عائد کیا۔محکمہ ناپ وتول کے ایک آفیسر شبیر احمد نے بتایا کہ کمپنی کے خلاف کیس درج کرکے کمپنی کے نمائندے کے ذریعے نوٹس جاری کی اورکمپنی پر قانون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 50ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔