ممبئی// بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم ریس -3 میں بولڈ سین کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ سلمان نے کہا کہ وہ کبھی بھی منفی کردار ادا نہیں کریں گے ۔ سلمان نے ریس -3 کے لئے اپنی کچھ شرائط رکھی ہیں۔ ان کے لحاظ سے اسکرپٹ کچھ مزاحیہ ہونی چاہئے ۔ کوئی بھی بولڈ سین نہیں ہونا چاہئے اور کسی بھی سین میں ڈرگز کا استعمال نہیں دکھانا چاہئے ۔ فلم میں ایک سین میں سلمان کو ڈرگز کی ڈیلنگ کرتے ہوئے دکھایا جانا تھا ۔ اس سین کو بھی سلمان نے ہٹانے کے لئے کہا ہے ۔