سرینگر //ضلع مجسٹریٹ سرینگر کے ایک حکم نامہ کے مطابق سی آر پی سی کی دفعہ144 کے تحت نوہٹہ، خانیار، رعنا واری، ایم آر گنج، صفا کدل، کرالہ کھڈ اور مائسمہ پولیس سٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں 13 اکتوبر کو پابندی عائد رہے گی۔ یہ اقدام کسی بھی نا خواشگوار واقعہ کی روکتھام کے لئے احتیاطی طور اُٹھایا گیا ہے۔دریں اثنا صوبائی انتظامیہ کشمیر کے حکم نامے کے مطابق وادی کے تمام تعلیمی ادارے بشمول کالجز آج یعنی13 اکتوبر کو بھی بند رہیں گے۔