سرینگر//ڈگہ کدل اونتہ بھون میںگندے پانی کی نکاسی کاکوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کالونی سے آئے ہوئے ایک وفد نے بتایا کہ کالونی میں ڈرین بنانے کیلئے انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا تاہم آج تک مانگ پوری نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ڈرین نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی گلی کوچوں میں جمع ہوتا ہے جس کی وجہ سے بدبو پھیل جاتی ہے جبکہ بارش کے دنوں میں گندہ پانی صحنوں میں چلا جاتا ہے ۔مقامی شہری سہیل احمد نے بتایا کہ سرما کے موسم میں یہاں کے مکینوں اور خاص کر اسکولی بچوں کو گھروں سے نکلنے میں مشکلات آتی ہیں جبکہ ناصاف پانی بھی مکانوں کی بنیادوں پر گھس رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کالونی کی آبادی ڈرین کی عدم دستیابی کے سبب پریشانی میں مبتلا ہے ا۔مقامی باشندگان نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ کالونی میں فوری طور ڈرین تعمیر کی جائے۔