جیلانی آباد بٹہ پورہ میں پانی کی عدم دستیابی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//جیلان آباد بٹہ پورہ میں پانی کی عدم دستیابی کے سبب علاقہ کے مکین کو شدید ترین مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں گذشتہ کئی دنوں سے پانی سپلائی نہیں ہورہا ہے اور پانی کی عدم دستیابی کے سبب اُنہیں شدید ترین مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ اُنہیں پانی حاصل کرنے کیلئے کئی کلو میٹر مسافت طے کرنی پڑی رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ شہر سرینگر میں نہیں کسی سرحدی یا پسماندہ علاقے میں رہائش پذیر ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ بارہا حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ،لیکن ابھی تک یقین دہانیوں کے سوا اُنکی مشکلات کا ازالہ نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آب رسانی کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں ،تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *