سرینگر//جنوبی کشمیر کے زاسو پلوامہ میں دوران شب اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب فوج نے عسکریت پسندوں کی مصدقہ اطلاع ملنے پر گاوں کا محاصرہ کر نے کے دوران پتھرا ئو کے جواب میں فورسز نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ٹائر گیس اورساؤنڈ شلوں کا بے تحاشہ استعمال کیا ۔ لوگوں کالزام ہے کہ فوج نے مارپیٹ اور توڑ پھوڑ کے علاوہ درجنوں مکانوں کے شیشے چکنا چور کئے اور لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء کو تہس نہس کیا گیا۔ فوج کی55راشٹریہ رائفلز اور ایس ائو جی نے دوران شب زاسو پلوامہ کو محاصرے میں لیافوج کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ عسکریت پسندوں کاگروپ اس دیہات میں چھپا بیٹھا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جونہی فوج نے علاقے میں تلاشی کاروائی کا آغاز کیا تو لوگ گھروں سے باہر آئے اور آپریشن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جس دوران لوگوں نے فوج پر پتھر برسانے شروع کئے۔ذرائع کے مطابق اس دوران فوج نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ٹائر گیس کے گولے داغے جبکہ ساؤنڈ شلوں کا استعمال بھی عمل میں لایا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فوج نے بلاجواز عمرو جنس لوگوں کی مارپیٹ کی اور مکانوںکی توڑ پھوڈ عمل میں لاکر درجنوں مکانوں کے شیشے چکنا چور کئے گئے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء کو تہس نہس کیا گیا۔ادھر اجس بانڈی پورہ اورکرالہ ہار بارہمولہ میں کریک ڈائون کے دوران گھر گھر تلاشی عمل میں لائی گئی، تاہم فورسز کو جنگجوئوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔