بارہمولہ //سابق وزےر قانون شےخ محمد مقبول جمعرات کو انتقال کر گئے ۔مرحوم شےخ محمد عبداللہ کے قرےبی ساتھےوںمےں سے تھے جنہوں نے محاز رائے شماری تحرےک مےں حصہ لےا ۔شیخ مقبول 1973مےں بحثےت وارڈ ممبر ٹاون اےرےا بارہمولہ منتخب ہوئے ۔1983مےں مرحوم نے نےشنل کانفرنس ٹکٹ پر بحثےت اےم اےل اے اسمبلی انتخابات مےں جےت درج کی ۔اس کے بعد 1987 مےں دوبارہ الےکشن جےتنے کے بعد وہ وزےر قانون بن گئے ۔90کی دہائی مےں اُن پر جنگجو ﺅںنے حملہ بھی کےا تھا جس مےں اُن کا چھوٹا بھائی شےخ محمد اقبال ہلاک ہوئے اور وہ بال بال بچ گئے تھے ۔مرحوم کا نماز جنازہ آج ےعنی جمعہ کو کانلی باغ بارہمولہ مےں صبح 9:30پر اد کےا جائے گا ۔تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے شیخ مقبول کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر موصوف نے شیخ مقبول کو ایک قانونی ماہر اور سماجی کارکن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ مقبول کی خدمات کو ریاست میں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔وزیر نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔