بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے کانسوتھ کالونی سنگھ پورہ علاقے مےںجمعہ کو آگ کی ایک ہولناک واردات میں اےک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا ۔ ثناءاللہ ملک ولد محمد صادق ملک کے رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً ملحقہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کی اس وارداتمیں لاکھو ں رو پئے مالیت کا ساز و سامان راکھ ہو گیا۔ فائر اےنڈ اےمر جنسی سروس محکمہ کے اہلکاروں نے پولےس و عام لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پا کر مزےد مکانات کو نقصان سے بچاےا۔ پولےس نے اس سلسلے مےں کےس درج کرلیا ہے۔