ڈوڈہ//نگری ڈوڈہ میں جموں کشمیر وومن ڈیو لپمنٹ کار پوریشن کی جانب سے یک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کی تعلیم یافتہ بے روزگار ،انپڑھ غریب خواتین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔بیولی ٹاپ سیلف ہیلپ گروپ کی لیڈر فہمیدہ بیگم کے علاوہ لیاقت علی وارشاد احمد نے بھی رضاکارانہ طور پر شرکت کی۔اس موقعہ پر ضلع منیجر محمد اقبال نے کارپوریشن کی جانب سے چلائی جا رہی سکیموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جن میں خاص طور سے NMDFCِِِِ،NBCFDC،NHFDL،WEPاورسیلف ہیلپ گروپ و ایجو کیشن لون جیسی سکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔ تا کہ غریب انپڑھ،بے روزگار پڑھی لکھی ع جسمانی طور سے معذور خواتین ان سکیموں کے تحت کارپوریشن سے کم شرح سود پر ورضہ لے کر خود کا روزگار کما سکیں۔بیولی ٹاپ ایس ایچ جی گروپ لیڈر فہمیدہ بیگم نے اس موقعہ پر خواتین پر زور دیا کہ وہ بھی کارپوریشن کی جانب سے چلائی جا رہی سکمیوں کا فائدہ اٹھائیں اور خود کے روزگار یونٹ لگا کر ایک خوشحال زندگی بسر کر سکتی ہیں۔