۔ 2006فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈارڈ ایکٹ

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
سرینگر//جموں و کشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی ( جے کے ایس جے اے ) کی طرف سے کل جوڈیشل افسروں ، ایڈجوکیٹنگ افسروں ، فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت نامزد افسروں اور فوڈ انسپکٹروں کیلئے فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈارڈ ایکٹ 2006 سے متعلق ایک دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جموں کشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی کی طرف سے مومن آباد میں منعقد کیا گیا یہ پروگرام جے کے ایس جے اے کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جو وہ جوڈیشل اور انتظامی اداروں کو مستحکم کرنے اور ریاست میں انصاف فراہمی کے نظام کو فعال بنانے کیلئے لازمی ہنروں میں بہتری لانے کیلئے کر رہی ہے ۔ پروگرام کا افتتاح چئیر مین جے کے ایس جے اے جسٹس آلوک ارادھے نے کیا ۔ اس موقعہ پر سابق جج جموں کشمیر ہائی کورٹ جسٹس حسنین مسعودی ، ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک ، پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر پون کوتوال کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ملک نے کہا کہ اس پروگرام سے متعلقین کو اپنے فرایض اور کام کاج موثر ڈھنگ سے عملانے کی تربیت ملتی ہے کیونکہ کسی بھی کوتاہی کی وجہ سے کافی تعداد میں لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔جسٹس آلوک ارادھے نے اپنے خصوصی خطبے میں اس بیداری پروگرام کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت فوڈ سیفٹی ، معیارات ، فوڈ سیفٹی منیجمنٹ نظام اور ایکٹس کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں جانکاری حاصل ہو گی ۔ اس پروگرام کے ورکنگ سیشنز کی صدارت ریسورس پرسن جن میں جسٹس حسنین مسعودی ، عبدالرشید ملک ، محمود پراچا اور محمد یوسف آخون شامل تھے ، نے کی ۔ پہلے اجلاس کے دوران فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈارڈ ایکٹ 2006 کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعلقین نے ایکٹ کی عمل آوری کے بارے میں پرذنٹیشنز دیں ۔ اس موقعہ پر شرکاء نے اپنے اپنے تجربات سامنے رکھے ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *