سرینگر// شہر خاص کے براری پورہ صفا کدل میں اس وقت زبردست افرتفری کا ماحول پیدا ہوا جب نامعلوم افراد کی طرف سے دستی بم پھینکاگیاجو پھٹنے سے پہلے ناکارہ بنادیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق براری پورہ صفا کدل میں تعینات نیم فوجی دستی سی آر پی ایف پر ایک دستی بم پھینکا گیا،تاہم وہ پھٹنے سے رہ گیا،اس دوران پولیس اور نیم فوجی دستوں نے پورے علاقے کومحاصرے میں لیا اور بم دسپوزل اسکارڑ کو طلب کیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکارڑ نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گرینیڈ کو سڑک سے ہٹایا۔ دستی بم کی وجہ سے سڑک پرٹریفک کی نقل و حرکت بند ہوئی،تاہم بعد میں قریب ایک گھنٹے بعد ٹریفک کی نقل و حرکت پھر شروع ہوئی۔ادھر صفا کدل میں پیش آئے واقعے کے بعد شہر خاص اور سیول لائنز علاقوں میں سیکورٹی کو مزید متحرک کیاگیااور مزید فورسز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا۔