آنگن واڑی ورکروں کا پریس کالونی میں دھرنا اور نعرہ بازی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر // اپنے مطالبات کو لیکر آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروںنے ایک بار پھر پریس کالونی میں احتجاج کیا ۔ آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کی ایک خاصی تعداد سنیچر کو پریس کالونی سرینگر میں جمع ہوئی ،جہاں انہوں نے اپنے مطالبات کو دوہراتے ہوئے احتجاجی دھرنادیا اور نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اُنکی جائز مانگوں کو پورا نہیں کیا جاتا تب تک وہ سڑکوں پر آتی رہیں گی ۔ آنگن واڑی ورکرس اینڈہیلپرس ایسوسی ایشن کی صدر تسلیمہ سبحان نے بتایا کہ اُنکی مانگ یہ ہے کہ اُنکے ماہانہ مشاہرے کو 3600سے بڑھا کر10ہزار کیا جائے اور اُنہیں ریٹائر منٹ سہولیت کے بطور2لاکھروپے دئے جائیں ۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی سرکار اْن کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں آنگن واڈی ورکروں و ہیلپروں کے مشاہرے میں اضافہ کیا گیا تاہم ریاستی سرکار صرف یقین دہانی کا سہارا لے کر اْن کے ساتھ استحصال کر رہی ہے۔اپنا احتجاج درج کرنے کے بعد مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہوئیں ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *