سرینگر//لتر پلوامہ جھڑ پ میں مارے گئے جنگجو ئوں اور ایک شہر ی کو ہزاروں لوگوں کی موجود گی اور اسلام و آ زادی کے نعروں کے بیچ اپنے اپنے آ بائی علاقوں میںسپر دخاک کیا گیا ۔ دریں اثنا ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ مزاحمتی لیڈران نے جابحق افراد کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا۔ لتر پلوامہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں لشکرِ طیبہ کا ضلع کمانڈر اور معروف کرکٹروسیم شاہ عرف اُسامہ اور ایک شہر ی گلزار احمد کی میتوں کو اسلام اور آ زادی کے نعروں کے بیچ اپنے اپنے علاقوں تک پہنچا یا گیا۔ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پھر ان کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔جلوس میں شامل مرد ’’بھارت کے خلاف اور اسلام و آزادی‘‘کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے جبکہ خواتین ’’ونون‘‘کے انداز میں غم ظاہر کرنے والے گانے گاتے ہوئے جنگجووں کے ساتھ وابستگی جتلا رہی تھیں۔ جھڑ پ میں مارے گئے لشکرطیبہ کے ضلع کمانڈر اور معروف کرکٹروسیم شاہ کی لاش کو ایک بڑے جلوس کی صورت میں اسکے آ بائی علا قہ ہف شرمال شوپیان لائی گئی جہاں کہرام مچ گیا بعد میں اسے اسلام اور آزادی کے نعر وں کے بیچ سپردلحد کیا گیا ۔اس طرح ناصراحمد اور گلزار احمد کو بھی اسلام و آزادی کے حق میں فلک شگاف نعروںکے بیچ اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا جس دوران ہزاروں لوگوںنے اسکی کے تجہیزوتکفین میں شرکت کی۔ اس دوران لوگوں اور مزاحمتی قائدین کی ایک بڑی تعداد ان کے گھر گئی اور ان سے دلجوئی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے ان شہداء کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعا کی ۔