گیلانی اور صحرائی کا اظہار تعزیت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// تحریک حریت چیئرمین سید علی گیلانی اور جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی نے تنظیم کے دیرینہ اور بزرگ رُکن عبدالرحمان الائی ساکن ریڈونی گھاٹ کولگام اور حبیب اللہ چاڑو اسلام آباد کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرحمان تحریک آزادی اور اسلام کے ایک مخلص سپاہی تھے، جنہوں نے اپنی ساری زندگی اسلام اور تحریک آزادی کیلئے وقف کی تھی اور مشکل ترین حالات میں تحریک اسلامی اور تحریک آزادی کے ساتھ جڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرحمان کی وفات سے ہم ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے دونوں مرحومین کے حق میں جنت نشینی کی دُعا کی۔پارٹی قائدین کی ہدایت پر فاروق احمد شاہ، محمد امین وانی، خالد حسین اور محمد امین ڈار پر مشتمل وفد نے مرحوم عبدالرحمان کے گھر جاکر تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی تحریکی خدمات کو سراہا اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت مانگی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *