یاسین ملک کا اظہار یکجہتی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے پارٹی کے قائد غلام محمد ڈار ساکن صفاکدل اور رفیق انیس احمدچوہد ری سرائے بالا کی خوشدامن کی وفات پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فرنٹ چیئرمین ایک وفد کے ہمراہ صفاکدل او ر  ہفت چنار گئے جہاں انہوں نے مرحومین کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ لبریشن فرنٹ کے قائد غلام محمد ڈار کی والدہ کل شام دیر گئے وفات پاگئیں اور فرنٹ چیئرمین نے انکی نماز جنازہ میں شر کت کی۔ ملک ایک وفد کے ہمراہ صفاکدل گئے جہاں انہوں نے مر حومہ کے لواحقین بشمول غلام محمد ڈار کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ اس سے قبل یاسین ملک نے  ہفت چنار جاکر چو ہد ری خاندان سرائے بالا سے تعلق رکھنے والے انیس احمد  کی خوشدامن کے انتقال پر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ لبریشن فرنٹ قائد غلا م محمد ڈار کی والدہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی منگلوارصبح 10 بجے ان کے آبائی مقبرہ واقع فقیر مزار پر انجام دی جائے گی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *