کشتواڑ/ریاست کے دور افتادہ علاقوںکی ترقی سرکار کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان باتوں کا اظہار ممبر قانون ساز کونسل فردوس ٹاک نے مڑوا ہ کے کئی علاقوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست میں گورننس کا ایک نیا سٹنڈارڈ قائم کیا ہے۔انہوںنے کہا اپوزیشن پارٹیاں موجودہ سرکار کی اچھی کارکردگی سے بوکھلائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ ریاست میں امن خراب کرکے سرکار کی توجہ ترقیاتی کاموں سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر عوامی شکایات ازالہ کیمپ بشمول مڑواہ اور واڑون میں ایک عظیم کیمپ بھی منعقد کئے ۔ان کیمپوں میں ملحقہ علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔ایم ایل سی نے وفود کی شکایات کو سُننے کے بعد یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہو ںنے دور افتادہ علاقوں میں بہتر سہولیات یقینی بنانے کی ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی، تاکہ انک وبنیادی سہولیات کے لئے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لوگوں کو مطالبات پر انہوںنے متعلقہ حُکام سے خطہ میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی