ڈیڈ لائینوں کا کیا ہوا؟ فلائی اوئورکی تکمیل میں مزید9ماہ کی تاخیر

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
سرینگر//’’رام باغ -جہانگیرچوک فلائی اوئورکی تکمیل میں مزید9ماہ کی تاخیر‘‘طے ہے کیونکہ ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت عالیہ کوبتایاکہ4برسوں سے زیرتعمیرلگ بھگ اڑھائی کلومیٹرمسافت والافلائی اور جون2018میں مکمل ہوگا۔معلوم ہواکہ ریاستی سرکارایک مرتبہ پھررام باغ-جہانگیر چوک فلائی اوئورکی تعمیرسے متعلق اپنے وعدے کی لاج نہیں رکھ سکی کیونکہ2017بھی رُخصت ہونے کوہے ،اورابھی تک اس اہم ترین فلائی اوئورکی تعمیرکابہت زیادہ کام مکمل کرناباقی ہے ۔معلوم ہواکہ سال2013میں رام باغ ،جہانگیرچوک فلائی اوئورکی تعمیرکے منصوبے کومنظوری دی گئی اوراس پروجیکٹ پرلاگت کاتخمینہ 350کروڑروپے لگایاگیا۔بتایاجاتاہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس فلائی اوئورکی تعمیرکیلئے درکاررقومات فراہم کرنے پررضامندی ظاہرکی ،جسکے بعدمذکورہ فلائی اوئورکی تعمیرکی ذمہ داری’اکنامک ری کنسٹریکشن ایجنسی‘ یعنی تعمیرنوادارے کوسونپ گئی۔ 2 اعشاریہ4 کلومیٹر مسافت والے اس فلائی اوئورکے کام کوچارمراحل میں مکمل کرناتھاتاکہ رام باغ اور جہانگیرچوک کے درمیان سفرکم سے کم وقت اوربغیرکسی ٹریفک جام کے طے کیاجاسکے۔معلوم ہواکہ رام باغ،جہانگیرچوک فلائی اوئورکاپہلامرحلے یاایک حصہ ستمبر2016میں مکمل کرکے عام کیلئے وقف کرنامقصودتھالیکن ستمبر2014کے تباہ کن سیلابی صورتحال اورپھرجولائی 2016میں وادی کی صورتحال بگڑجانے کوبہانہ بناتے ہوئے ا کنا مک ری کنسٹریکشن ایجنسی یعنیERAکے حکام نے سرکاراورانتظامیہ کے ذمہ داروں کے سامنے یہ دلیل رکھی کہ متعلقہ انجینئروں ،ماہرکاریگروں اورہنرمندمزدوروں کی عدم دستیابی کے باعث کام وقت پرشروع نہیں کیاجاسکا،جس وجہ سے اس فلائی اوئورکاپہلامرحلہ وقتِ مقررہ پرمکمل نہیں ہوسکا۔ ERA کے حکام بہانے بناکراس اہم پروجیکٹ پرجاری کام کومکمل کرنے کیلئے مہلت مانگتے اورلیتے رہے۔ معلوم ہواکہ 4مراحل یاحصوں پرمشتمل رام باغ-جہانگیرچوک فلائی اوئورکے کام کومکمل کرنے کیلئے اکنامک ری کنسٹریکشن ایجنسی کوپہلامرحلہ مکمل کرنے کیلئے جون2017تک کی مہلت یاڈیڈلائن دی گئی لیکن تب تک بھی کام مکمل نہیں ہوسکا۔اسکے بعدسرکارکے ذمہ داروں نے ERAکے حکام کواس اہم فلائی اوئورکے پہلے مرحلے پرکام مکمل کرنے کیلئے ستمبر2017تک کی مہلت دی ،اورجب یہ مہلت بھی گزرگئی تواکتوبر2017تک ڈیڈلائن بڑھادی گئی ۔اب جبکہ اکتوبرکامہینہ بھی اپنے ایام تیزی کیساتھ مکمل کررہاہے تورام باغ ،جہانگیرچوک فلائی اوئورکے پہلے مرحلے پرکام مکمل ہونے کے کوئی آثاردکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔معلوم ہواکہ رام باغ -جہانگیرچوک فلائی اوئورکی تکمیل میں مزید9ماہ کی تاخیرطے ہے کیونکہ ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت عالیہ کوبتایاکہ4برسوں سے زیرتعمیرلگ بھگ اڑھائی کلومیٹرمسافت والامذکورہ سرپُل جون2018میں مکمل ہوگا۔بتایاجاتاہے کہ اس فلائی اوئورکے تعمیراتی کام میں تاخیرکے نتیجے میں عوام اورکاروباری طبقہ کودرپیش مشکلات کے تناظرمیں مفادعامہ کے تحت ایک عرضی ریاستی ہائی کورٹ میں کچھ افرادنے دائرکردی ۔اسی عرضی کی سماعت کے دوران ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت عالیہ کوبتایاکہ رام باغ،جہانگیرچوک فلائی اوئورپروجیکٹ پرجاری کام جون2018تک مکمل کیاجائیگا۔ (کے این ایس)
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *