امام زین العابدین ؑ کے یوم شہادت کے موقعہ پر شالیمار میں جلوس ذوالجناح

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//سلسلہ امام کی چوتھی کڑی حضرت امام زین العابدین کے یوم شہادت کے موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حسب عمل قدیم از خانہ حاجی علی محمد خان آرہ شالیمار جلوس ذوالجناح آغا سید حسن الموسوی کی قیادت میں بر آمد ہوکر امام باڑہ گلشن علی شالیمار میں اختتام پذیر ہوا۔ باغ زینب ؑ شالیمار میں نمازظہرین کی ادائیگی کے بعد عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے حضرت امام زین العابدین ؑ کی سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا میں حضرت امام حسینؑ اور آپؑ کے اقارب و انصار کے خون مقدس سے اسلام کو ابدی حیات اور سرتازگی عطا ہوئی، تاہم شہدائے کربلا کی عظیم شہادتیں اور کربلا کا فکرو پیغام صدا بصحرا ثابت ہوتا اور معرکہ کربلا تاریخ کے اوراق پر صرف ایک دلدوز حادثہ کی حیثیت سے رقم ہوا ہوتا، اگر حضرت امام زین العابدین ؑ کی قیادت میں اسیران کربلاؑ کا قافلہ کوفہ سے شام تک شہادت حسینیؑ کے اہداف و مقاصد کی تشہیر و ترویج نہیں کرتے۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان برسہا برس کی محنت اور افہام و تفہیم کے بعد طے شدہ جوہری معاہدہ سے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے علحیدگی اختیار کرنے کے عزائم کو امریکی صدر کے ذہنی دیوالیہ پن قرار دیا
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *