کشتواڑ/این ایچ پی سی لمیٹڈ کی جانب سے ڈول ہستی پائور پلانٹ میں پہلا گرڈ سے جُڑا ہوا سولر پائور پلانٹ50KWphas کو چالو کیا گیا ہے۔ افتتاحی رسم سی ڈبلیو سی کے سابقہ چیر مین ڈاکٹر بی کے متل نے برہم پُتر بورڈ کے سابقہ چیئر مین راجن نائر ،ریٹائرڈ چیف انجینئر وائی کے ہانڈا اور ڈول ہستی پائو اسٹیشن کے جنرل منیجر پی کے لنگر کی موجودگی میں انجام دی۔سولر پلانٹ گرڈ سے جُڑا ہوا ہیجس سے پیدا کی ہوئی بجلی پائور اسٹیشن استعمال کرے گی۔پائور پلانٹ ایس ایس320پی کے157 عدد،پالی ملٹی کرسٹلین،پی وی ماڈیولز معہ320ڈبلیو پی ریٹڈ پائور اور36.56 ریٹڈ وولٹیج پر مشتمل ہے۔اس موقعہ پر ڈول ہستی پائور اسٹیشن کے افسراں و اہلکار بھی موجود تھے۔